سعودی ائیر لائنز کا فلائٹ آپریشن بحال 

    سعودی ائیر لائنز کا فلائٹ آپریشن بحال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (آن لائن)سعودی ائیرلائنز نے اسلام آباد اور کراچی کیلئے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ائیر لائن کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی سمیت دنیا بھر کے 20 مقامات کیلئے عالمی پروازیں بحال کی جائینگی۔ سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ ماہ بین الاقوامی پروازوں پر جزوی طور پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
سعودی ائیر لائنز 

مزید :

صفحہ آخر -