نیازی نیب گٹھ جوڑ نے ملک کو انتشار کے حوالے کر دیا‘رانا ثناء اللہ
ملتان، میاں چنوں (سپیشل رپورٹر، نمائندہ پاکستان)نیازی نیب گٹھ جوڑ نے ملک کو انتشار کے حوالے کر دیا اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات نے مسلم لیگ ن کے کارکنان کو چارج کر دیا ہے سلیکٹیڈ کو چھٹی کا دودھ یاد کر ادینگے مریم نواز نے قائد میاں نواز شریف کے بیانیہ ووٹ کو عزت دو کو قوم کا بیانیہ بنا دیا ہے. ان خیالات(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
کا اظہار مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے میاں چنوں سے وائیں شہید کی صاحبزادی ڈاکٹر غزالہ شاہین کی قیادت میں آئے ہوئے لیگی عہدیداران ضلعی صدر یوتھ ونگ خانیوال شبیر ساقی،ضلعی سینئر نائب صدر ملتان ملک شبیر چوہان صدریوتھ ونگ وجھیانوالہ حافظ محمد عثمان غنی سے گجرانوالہ میں ملاقات میں کیا. اس موقع پر مرکزی صدر ایم ایس ایف رانا محمد ارشد خاں نے غزالہ شاہین اور شبیر ساقی کی پارٹی کو سراہتے ہوئے انہیں پارٹی کا سرمایہ قرار دیا جو پارٹی کے لیے ہمیشہ میدان عمل میں ہوتے ہیں. رانا ثناء اللہ نے وائیں شہید کو عظیم مسلم لیگی حقیقی سیاسی رہنما قرار دیا۔
رانا ثناء اللہ
