پی سی جی اے کے وفد کی چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ملتان نبیلہ فاران سے ملاقات
ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے وفد کی چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ملتان نبیلہ فاران بیگ سے (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)
ملاقات میں کاٹن جنرز کو انکم ٹیکس ریٹرن فائل کر نے میں دشواری کے متعلق بات چیت کی گئی۔ملا قات میں یقین دہانی کر وائی گئی ہے کہ کاٹن جنرز کو ٹیکس ریٹرن کی فائلنگ میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو گی اور جلد ہی فائلنگ میں در پیش کمپیوٹرائزڈ پرابلم کو جلد حل کر لیا جائے گا جس سے کاٹن جنرز حضرات سابقہ ادوار کی طرح ریٹرن فائل کر سکیں گے۔اس سلسلہ میں کمشنر ٹیکس سید بہادر علی نے کہا کہ جنرز کو فائلنگ میں دشواری کا معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے اور اگلے ہفتہ میں باضابطہ ڈیمو کے ذریعے آگاہی دے دی جائے گی۔ملاقات میں جنرز کے ریفنڈز معاملات اور غیر متعلقہ نوٹسز کے اجراء کے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے۔ چیف کمشنر نے یقین دہانی کر وائی ہے کہ کاٹن جنرز کے ساتھ ایف بی آر ہمیشہ کی طرح دوستانہ رویہ برقرار رکھے گااور جنرز کے مسائل کے حل کے لیے ملتان ریجنل ٹیکس آفس کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔پی سی جی اے وفد میں سابق چیئرمین حاجی محمد اکرم، سہیل محمود ہرل، سابق وائس چیئرمین شیخ عاصم سعید، ایگزیکٹوممبر خواجہ محمد ارشد اور سیکرٹری جنرل آصف خلیل شریک تھے۔
پی سی جی اے
