بہاول پورمیں موبائل یوٹیلٹی سٹورسروس کاآغاز

  بہاول پورمیں موبائل یوٹیلٹی سٹورسروس کاآغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ) بہاول پورمیں موبائل یوٹیلٹی سٹورسروس کاآغاز‘ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق معیاری سستی اشیاء خردونوش کی غریب عوام تک فراہمی کویقینی بنایاجائے ان خیالات کااظہار یوٹیلٹی سٹورضلع بہاول پورکے ریجنل مینجر نیئر عباس‘ وئیرہاوس انچارج محمدشہزادنے فریدگیٹ کے قریب موبائل یوٹیلٹی سٹورسروس کے زریعے عوام کواشیاء کی فراہمی کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے پیش نظر بہاول پور میں دیہی علاقہ جات کے رہائشیوں (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

 کو سستی خوردونوش کی فراہمی کے لیئے یوٹیلٹی ٹرک سروس کا آغاز کردیا گیا بہاول پور میں یوٹیلیٹی سٹورز کی جانب سے مہنگائی پر قابو پانے کے لیئے دیہی علاقہ جات کے رہائشیوں کو سستی خوردونوش کی فراہمی کے لیئے یوٹیلٹی ٹرک سروس کا آغاز کردیا گیا۔ ٹرک کو فرید گیٹ سے مختلف دیہی علاقہ جات اور شہر کے گردونواح کے علاقوں کو روانہ کردیا گیا۔ اس موقع پر ریجنل منیجر بہاول پور نئیر عباس نے بتایا کہ یوٹیلیٹی ٹرک میں آٹا، گھی اور دالوں سمیت ہر قسم اشیائے خورنونوش دستیاب ہونگی اور یوٹیلیٹی ٹرک سروس ان علاقوں میں سروسز فراہم کرے گی جن علاقوں میں یوٹیلیٹی سٹورز موجود نہیں ہیں۔ چینی کی شارٹیج کے سلسلے میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انکا بتانا تھا کہ حکومت کی جانب سے تین مرتبہ چینی کے ٹینڈرز کو اس لیئے کینسل کیا گیا کیوں کہ چینی مافیا نے ٹینڈرز میں جو ریٹس دیئے ان ریٹس پر چینی خرید نہیں کی جاسکتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس لیئے حکومت نے ٹریڈ کارپوریشن پاکستان کے ذریعے چینی امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسی ماہ پچیس اکتوبر سے وافر مقدار میں ملک کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی فراہم کردی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یوٹیلٹی سٹور اپنے ملک کی عوام کو بہتر سہولیات کے ساتھ ساتھ سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہے۔ اس موقع پر وئرہاوس انچارج یوٹیٹلی سٹورز بہاول پور صفدر خورشید،  ملک شہزاد انچارج وئرہاوس خوردونوش اور ملک عامر اعوان انچارج وئیرہاوس برانڈڈ خوردونوش سمیت دیگر یوٹیلیٹی انتظامیہ بھی موجود تھے۔
آغاز