ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  سید احسن محبوب بخاری کا ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کا دورہ 

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  سید احسن محبوب بخاری کا ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ سید احسن محبوب بخاری نے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کو (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

پندرہ روزہ دورہ کیا، سول جج محمد عرفان ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمرقریشی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل راؤ ندیم اقبال اور دیگر افسران ڈسٹرکٹ جیل بھی موجود تھے۔معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فاضل جج نے نوعمر وارڈ، جیل ہسپتال سمیت مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا، کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا۔ اس موقع پر فاضل جج نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 16حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہائی کے احکامات جاری کئے۔
ڈسٹرکٹ جیل