عوام نا اہل حکمرانوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں‘ ساجد مہدی

   عوام نا اہل حکمرانوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں‘ ساجد مہدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماچھیوال (نمائندہ  پاکستان)مسلم لیگی ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے اپنے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ گجرانوالہ میں جلسہ میں شرکت کی چالیس سے زائد کاروں کے قافلہ کی روانگی سے قبل سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری کے ستائے عوام نالائق اور نا اہل حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ملک (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

میں غذائی اور معاشی بحران ان نااہل حکمرانوں نے پیدا کیا لیگی ورکر تمام رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ پہنچیں گے انہوں نے کہا کہ نالائق حکومت کا کسی بھی چیز پر کوئی کنٹرول نہیں ہے. ملک میں دھشت گردی بڑھ رہی ہے لوگوں کی عزتیں تک محفوظ نہیں بد امنی کا دور دورہ ہے نا اہل حکمران بس لیگی کارکنوں پر ایف آئی آر درج کروا کر ملک میں مزید انارکی پھیلا رہے ہیں عمران حکومت کا اب جانا ٹھر چکا جانے والوں سے این آر او کی ضرورت نہیں، ملک میں ہر طبقہ فکر کے لوگ اس ناہل حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں پارلیمنٹ سے لیکر اسلام آباد کی سڑکیں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں سے بھری پڑی ہیں ٹیچر، لیڈی ہیلتھ ورکرز، کسان، کلرک سب احتجاج کر رہے ہیں اور حکومتی وزراء  سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے ستائے لوگ جلسہ کی رونق دوبالا کریں گے۔
ساجد مہدی