آئل ٹینکر چوری کیس میں ملوث جمشید دستی کی عبوری ضمانت 27 اکتوبر تک منظور
ملتان (خصو صی رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس طارق سلیم (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
شیخ نے آئل ٹینکر چوری کیس میں ملوث جمشید دستی کی عبوری ضمانت 27 اکتوبر تک منظور کرلی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں عوامی راج پارٹی ہے سربراہ و سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف پولیس تھانہ سٹی مظفر گڑھ نے آئل ٹینکر چوری کرنے کا مقدمہ رواں سال جنوری میں درج کیا تھا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ نے چند روز پہلے جمشیددستی کی ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کردی تھی۔جمشید دستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انتقامی کارروائی کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے علاقے سے لگائے گئے پولیس افسران نے نامعلوم مقدمہ میں میرا نام ڈال دیا، ہمیں عدالت سے انصاف کی پوری امید ہے، مظلوم کی آواز بنتا رہوں گا حکومت جو چاہے کر لے۔
آئل ٹینکر
