خیبرپختونخوا بارکونسل کا 5 روزہ ہڑتال کا اعلان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا بارکونسل نے 5 روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بار کونسل کاکہناہے کہ 17 سے 21 اکتوبرتک ہڑتال ہوگی،وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے،بارکونسل کا مزید کہناہے کہ ترامیم کے معاملے میں حکومت ٹال مٹول کررہی ہے۔
