رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 9 اعشاریہ 20 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیئے

رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 9 اعشاریہ 20 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، ادارہ ...
رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 9 اعشاریہ 20 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیئے،رواں ہفتے بھی بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا،مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 45 فیصد اضافہ ہوا جس سے مجموعی شرح 9 اعشاریہ 20 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق 17ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 12اعشاریہ 24 فیصد ریکارڈکی گئی جبکہ 23 ہزار تک ماہانہ کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 47 فیصد ریکارڈکی گئی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور9 میں معمولی کمی ہوئی،رواں ہفتے زندہ برائلر مرغی15 اعشاریہ 35 اور انڈے5 اعشاریہ 94 فیصد مہنگے ہوئے ،ایک ہفتے میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 26 روپے کااضافہ ہوا۔
رواںہفتے انڈے فی درجن9 روپے مہنگے ہوئے جس سے قیمت 168 کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 4 روپے اضافہ ہوا جس سے قیمت132 روپے کلو ہو گئے،اس کے علاوہ رواں ہفتے چینی 2 روپے فی کلو مہنگی ہونے سے قیمت 100 روپے کلو تک پہنچ گئی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے دا ل ماش، دال مونگ، کوکنگ آئل، چاول بھی مہنگے ہو گئے ،آٹے کی قیمتوں کو بھی کنٹرول نہیں کیا جاسکا جس سے 20 کلو تھیلا 1048 تک پہنچ گیا۔
رواں ہفتے دودھ، دہی،خشک دودھ، صابن، چائے کی پتی بھی مہنگی ہوئی،رواں ہفتے کیلے ،پیاز، آلو سمیت 9 اشیا کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی ،ایک ہفتے میں ڈبل روٹی، مٹن، نمک سمیت 17 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔