ایک ارب3 کروڑ خرچ کرنے کے باوجود 11 جماعتوں کی سیاسی لکی ایرانی سرکس ناکام ہو گئی ،فیاض الحسن چوہان

ایک ارب3 کروڑ خرچ کرنے کے باوجود 11 جماعتوں کی سیاسی لکی ایرانی سرکس ناکام ہو ...
ایک ارب3 کروڑ خرچ کرنے کے باوجود 11 جماعتوں کی سیاسی لکی ایرانی سرکس ناکام ہو گئی ،فیاض الحسن چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ ایک ارب3 کروڑ خرچ کرنے کے باوجود 11 جماعتوں کی سیاسی لکی ایرانی سرکس ناکام ہو گئی ،11 اپوزیشن جماعتیں8 ہزار سے زائد لوگ اکٹھے نہ کر سکنے پر شرم سے ڈوب مریں ۔
صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ 8 ہزار کو11 سے تقسیم کیاجائے توپورے پاکستان سے فی اپوزیشن پارٹی700 لوگ بنتے ہیں،اس سے زیادہ لوگ تو وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں اکٹھے کرلئے تھے ۔
انہوں نے کہاکہ سٹیڈیم آدھا خالی ہونا عوام کی طرف سے ”ابوبچاﺅ کرپشن چھپاﺅ“ تحریک سے لاتعلقی کااظہار ہے،ان کاکہنا ہے کہ حکومت نے مکس اچار پارٹی کے جلسے کی راہ میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی ،یہ کھمبوں پر چڑھیں، یو این، یورپی یونین جائیں،انہیں این آر او اور کرپشن پر ریلیف نہیں ملے گا۔
فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ کرپٹ ٹولے کو پہلے جلسے میں شکست کے بعد عوام کا لوٹا پیسہ واپس کرنے کی طرف گامزن ہوناچاہئے ۔