عائزہ خان کی نئی اور دلکش تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

عائزہ خان کی نئی اور دلکش تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
عائزہ خان کی نئی اور دلکش تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
کیپشن:    سورس:   Instagram/ayezakhan.ak

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے متعدد ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرکے لاکھوں دِلوں پر راج کرنے والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔

’یاریاں‘ اور ’مہرپوش‘ جیسے مقبول ترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصویریں پوسٹ کی ہیں جنہیں دیکھ کر اداکارہ کے مداح ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

View this post on Instagram

@deeveesofficial @mariamkhawajasalon

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

عائزہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ایک تصویر میں وہ نظریں جھکائے مسکرارہی ہیں جبکہ ہاتھوں میں لگی مہندی ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔

اداکارہ کی اگلی تصویر میں وہ ایک ہاتھ سے دوپٹہ پکڑے کھڑی ہیں جبکہ تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ کسی کا انتظار کر رہی ہیں۔

View this post on Instagram

@mariamkhawajasalon From the very start, I have wanted to work with the beautiful and talented Mariyam Khawaja. Even at this point in my career, starring in one of her campaigns felt like a dream come true. Can't wait to work with you again, my love!

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ایک تصویر میں عائزہ خان کا ’سائڈ پوز‘ بڑھے ہی شاندار انداز میں دِکھایا گیا۔

View this post on Instagram

@mariamkhawajasalon @deeveesofficial

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

عائزہ خان کی اس تصویر کو مداحوں نے سب سے زیادہ پسند کیا ہے کیونکہ ان کی اس تصویر پر ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد لائکس آئے ہیں۔

خیال رہے کہ عائزہ خان کی تصویروں میں ان کا میک اپ مریم خواجہ نے کیا ہے جبکہ ڈیزائنر رضوان بیگ اور منزہ رضوان ہیں۔

مزید :

تفریح -