تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، وزیراعظم کی موجودگی میں اراکین اپنی ہی حکومت پر پھٹ پڑے

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، وزیراعظم کی موجودگی میں اراکین ...
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، وزیراعظم کی موجودگی میں اراکین اپنی ہی حکومت پر پھٹ پڑے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں سے پریشان نہ ہوں، پی ٹی آئی سے بڑے جلسے کسی نے نہیں کیے، جو آج جلسے کررہے ہیں انہی لوگوں نے ملک کا بیڑا غرق کیا۔عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات موجودہ حکومت کی وجہ سے خراب نہیں ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اجلاس میں نور عالم خان نے اپنی ہی حکومت پر کڑی تنقید کی، وزیر اعظم سے کہا کہ آپ کی ٹیم ناقص ہے، لیکن حکومت پر مشکل وقت ہے، اس لیے تحفظات کے باوجود ہم ساتھ کھڑے ہیں۔ثناءاللہ مستی خیل نے بھی کہا کہ حکومت اور عوام کے لیے حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -