کراچی کے ایک اور ڈاکٹر کا کورونا وائرس سے انتقال

کراچی کے ایک اور ڈاکٹر کا کورونا وائرس سے انتقال
کراچی کے ایک اور ڈاکٹر کا کورونا وائرس سے انتقال

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے، ڈاکٹر عثمان جناح ہسپتال میں شعبہ ای این ٹی کے سابق سربراہ تھے۔سربراہ جناح ہسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق ڈاکٹر عثمان گزشتہ شب 2 بجے انتقال کر گئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عثمان کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث سٹیڈیم روڈ کے نجی ہسپتال میں 2 روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ڈاکٹری سیمی جمالی نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈاکٹر عثمان ایک سال قبل جناح ہسپتال سے ریٹائر ہوئے تھے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 35 فرنٹ لائن ورکرز جان کی بازی ہار چکے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک بھر میں 83 فرنٹ لائن ورکرز کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -