ن لیگ دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کرے گی تو اس پر پابندی لگ سکتی ہے، اور لگنی چاہیے، شیخ رشید

ن لیگ دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کرے گی تو اس پر پابندی لگ سکتی ہے، اور لگنی ...
ن لیگ دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کرے گی تو اس پر پابندی لگ سکتی ہے، اور لگنی چاہیے، شیخ رشید

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاکہ ن لیگ دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کرے گی تو اس پر پابندی لگ سکتی ہے، اور لگنی چاہیے، نوازشریف ،بانی ایم کیو ایم 2 بن گئے ،ذراسی بھی بہادری ہے تو پاکستان آئیں ۔وزیر ریلوے نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاکہ31 دسمبر تک ن لیگ کے 6 سے 15 لوگ آپ کو چھوڑ جائیں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 11 پارٹیوں کو ملا کر بھی یہ رزلٹ آناتھا،کل جلسہ ہواہے بندے کتنے تھے کہنا شیخ رشید کاکام نہیں،انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے کل 11 مرتبہ قمر جاوید باجوہ کانام لیا،یہ وہی قمر جاوید باجوہ ہیں جن کوآپ کی پارٹی نے انگوٹھے لگا کر ایکسٹینشن دی، نوازشریف آپ کا سیاسی جنازہ آئے گا لندن سے، آپ کی سیاست نہیں آئے گی ۔

وزیر ریلوے نے کہاکہ ایک سال تک آپ کی زبان بند رہی کہ مریم نواز کوآنے دیں ،نوازشریف کی تقریرکل پورے بھارت میں دکھائی گئی ،پاکستان کی سالمیت کی بقا کانام پاک فوج ہے،کوئی آرمی چیف ایسا نہیں جس سے ان کا جوڈو نہ ہواہو۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اشتہاری مجرم ہیں ،نوازشریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے،نوازشریف کو احساس ہی نہیں وہ کیا کھیل کھیل رہے ہیں ، یہ وہی نوازشریف ہیں جوکوٹ پہن کر میموگیٹ میں آصف زرداری کیخلاف تھے ،انہوں نے کہاکہ شہزاداکبرکوکل فون کیاانہوں نے کہاکہ شہبازشریف کی خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں ۔

شیخ رشید نے کہاکہ آپ استعفے دیں آپ کو پتہ لگ جائے گا آپ کہاں کھڑے ہیں ،شیخ رشید نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاکہ31 دسمبر میں ن لیگ کے 6 سے 15 لوگ آپ کو چھوڑ جائیں گے ،اگرحکومت نے جلسوں سے جانا ہوتا توہم ٹکاکر126 دن کنٹینرپر لگا چکے تھے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے ملاقاتوں کا ذکر کیاتو ملک میں طوفان آگیا،مریم کو باہر بھیجنا ہوتاتو11 جماعت کی ٹیم نہ بنتی ،نوازشریف!میں استنبول کے ہوٹل میں ہونے والی ملاقات سے واقف ہوں،مجھے بولنے کی اجازت نہیں ہے،شیخ رشیدکاکہناتھا کہ اپوزیشن نے میڈیاکو اچھی طرح مصروف رکھا،ن لیگ ملک دشمن ایجنڈے پر کام کرے گی تو پابندی لگنی چاہئے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -