"بھینسا پاگل ہو گیا ہے !"

"بھینسا پاگل ہو گیا ہے !"

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک چوپائے کو سڑک کنارے کھڑی گاڑی کو ٹکریں مارتے دیکھا جاسکتا ہے ، اس جانور کے سینگ لگنے کی وجہ سے گاڑی کی پانی کی بوتل بھی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں پانی گرناشروع ہوگیا جبکہ گاڑی کا ایک ٹائر بھی پنکچر ہوچکاہے ، اس بپھرے جانور کو دور سے کھڑے لوگ بھی دیکھ رہے ہیں۔ 

اس ویڈیو کو دوبارہ شیئرکرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ "بھینسا پاگل ہو گیا ہے !"

حامد میر کی اس ٹوئیٹ پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل بھی خاموش نہ رہ سکے اور  لکھا کہ " فکر نہ کریں اب گاؤں کے لوگ بھینسے کا علاج کر لیں گے۔ علاج صرف دو منٹ کا ہوتا ہے اس کے بعد بھینسا اپنے آپکو دودھ دینے والی بھینس سمجھنا شروع کر دیتا ہے اور کسی کو سینگ نہ مارتا ہے نہ دیکھاتا ہے۔ ایک ہی بات کہتا پھرتا ہے۔ باڑے سے مجھے کیوں نکالا"۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -