برازیل کے سٹار فٹ بالر نیمار نے رونالڈو کا ریکارڈ توڑ دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)برازیل کے سٹار فٹ بالر نیمار نے اپنے ہم وطن فٹ بالر رونالڈو نزاریو کا بین الاقوامی مقابلوں میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیمار نے پیرو میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں پیرو کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کرکے جہاں ٹیم کو کامیابی دلوائی وہیں انہوں نے سابق برازیلین سپر سٹار رونالڈو نزاریو کا بین الاقوامی مقابلوں میں گولز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
28 سالہ نیمار بین الاقوامی مقابلوں میں 64گول کے ساتھ پیلے کے بعد سب سے زیادہ گول سکور کرنے والے برازیلی کھلاڑی بن گئے ہیں، پیلے 77 گول کے ساتھ پہلے اور رونالڈو 62 گول کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔