پی آئی اے کے سابق اعلی عہدیداران کو گرفتار کرلیا گیا

پی آئی اے کے سابق اعلی عہدیداران کو گرفتار کرلیا گیا
پی آئی اے کے سابق اعلی عہدیداران کو گرفتار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک)  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ( پی آئی اے ) کے سابق سربراہ اعجاز ہارون اور سابق ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان کو گرفتار کر لیا، گرفتار افسران پر مالی بے ضابطگیوں اور غیر قانونی بھرتیوں کا  الزام ہے۔

نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ دونوں افسران کی گرفتاری تحقیقات کے بعد عمل میں آئی اور انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کیا گیا، کراچی سے گرفتار ہونیوالے سابق ایم ڈی پی آئی اےاعجاز ہارون پر ر ڈپٹی ایم ڈی سالم سیانی کو غیرقانونی بھرتی کرنے کا الزام ہے، سالم سیانی کو پی آئی اے کے 2009 کے ایچ آر رولز کے برخلاف بھرتی کیا گیا تھا اور سالم سیانی کو 20 ہزار ڈالر تنخواہ اور دیگر مراعات دی گئیں۔اعجاز ہاروننے 2011 میں ایم ڈی پی آئی اے کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

ادھر ہم نیوز نے ایف آئی اے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ  پی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ  اعجاز ہارون کو گزشتہ سال منی لانڈرنگ کرنے کے الزام میں نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔