گھر والے خود کھانا کھانے لگ گئے، ملازم کو گاڑی سے نکال کر کھڑا کردیا، ایک تصویر نے پاکستانی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

گھر والے خود کھانا کھانے لگ گئے، ملازم کو گاڑی سے نکال کر کھڑا کردیا، ایک ...
گھر والے خود کھانا کھانے لگ گئے، ملازم کو گاڑی سے نکال کر کھڑا کردیا، ایک تصویر نے پاکستانی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی ایلیٹ کلاس کے ایک خاص سیکشن کے بارے میں ایک بات مشہور ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو کھانے کی میز پر ساتھ نہیں بٹھاتے اور ایسا ہی ایک تازہ واقعہ سامنے آیا جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ، اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔

ویڈیو میں ایک صارف نے بتایا کہ وہ کشمیر ہائی وے پر میکڈونلڈ کے باہر موجود ہیں ، میکڈونلڈ کی ڈرائیو تھر و پر آیا تو یہ گاڑی ان کے آگے موجود تھی جس میں ایک بچہ بھی سوار تھا،  ڈرائیو تھرو میں داخل ہوتے وقت اس بچے کو اتار دیا گیا اور گاڑی میں سوار فیملی کی طرف سے کچھ آرڈر لیا گیا جس کے بعد گاڑی آگے آگئی اور یہ بچہ پیچھے سے پیدل اس گاڑی تک پہنچا، اب یہ گاڑی ریزرو پارکنگ میں پارک ہے اور بچہ پاس کھڑا ہے ۔پچھلی گاڑی سے ویڈیو بنانے والے شخص نے بتایا کہ وہ سمجھے کہ یہ کوئی عام بچہ ہے ، اسے اپنی طرف بلا کر بات کرنے کی کوشش کی تو اس نے بتایا کہ وہ گاڑی والوں کے ساتھ ہے ۔

View this post on Instagram

A post shared by pakistan drag racing PDR ???????? (@pakistandragracing_pdr) on

ویڈیو بنانے والے شخص نے اپیل کی ہے کہ اس طرح اگر کرنا ہے تو مہربانی کرکے اپنے ملازمین ، گھروں میں کام کرنیوالے یا کسی بھی دوسرے شخص کو ساتھ نہ لائیں، کچھ کھانا لے کر دینےسے آپ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، انسانیت کی بھی کوئی قدر ہوتی ہے ، لوگوں کا خیال رکھیں اور اپنے ہاں کام کرنیوالوں کیساتھ ایسا رویہ مت اپنائیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -