"یہ دیکھو نوازشریف" وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی ایسی تصویر دکھا دی کہ ہنسی نہ رکے

"یہ دیکھو نوازشریف" وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی ایسی تصویر دکھا دی کہ ...
کیپشن: دائیں: نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسے سے خطاب، بائیں: نواز شریف لندن جانے سے پہلے
سورس: Video Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کنونشن سنٹر میں تقریب سے خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن جانے سے پہلے اور بعد کی تصاویر دکھادیں۔

ٹائیگر فورس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے سکرین پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن جانے سے پہلے اور بعد کی تصاویر چلوائیں۔ تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ذرا اس کی شکل دیکھیں، جب انگلینڈ جانا تھا اور پھر انگلینڈ جا کر اس کی شکل کیا بنی۔ یہ وہی انسان ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شکل شیریں مزاری نے دیکھی تو بیچاری کی آنکھوں میں آنسو آگئے، شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آنا بہت مشکل کام ہے، میری بھی آنکھوں میں آنسو آجاتے اگر میں اسے طرح سے اچھی طرح جانتا نہ ہوتا۔ یہاں موجود خواتین اپنی آنکھوں کے آنسو پونچھ لیں۔

اس کے بعد وزیر اعظم نے شہباز شریف کی لندن میں کی گئی وہ میڈیا ٹاک بھی چلوائی جس میں انہوں نے نواز شریف کو لندن بھیجنے کی بات کی تھی۔ اس ویڈیو پر عمران خان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں کوئی ایسی ایکٹنگ نہیں کرسکتا جیسی انہوں نے اداکاری کی ہے۔ ہماری کابینہ کے سامنے جب یہ ایکٹنگ ہورہی تھی تو شیریں مزاری نے رونا شروع کردیا، پھر ہم نے انہیں باہر جانے ہی دینا تھا۔

فوٹو: سوشل میڈیا

مزید :

قومی -