12ربیع الاول کب ہو گی ؟مفتی منیب الرحمان نے اعلان کردیا

12ربیع الاول کب ہو گی ؟مفتی منیب الرحمان نے اعلان کردیا
12ربیع الاول کب ہو گی ؟مفتی منیب الرحمان نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نےاعلان کیاہےکہ ملک بھر میں کسی جگہ سے ربیع الاول کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین  مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ  آج کراچی میں ماہِ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوا تاہم ملک بھر میں کسی بھی جگہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کسی جگہ سےربیع الاول کے چاند کی شہادت موصول ہوئی  لہذا  یکم ربیع الاول پیر 19اکتوبر کو ہو گی جبکہ 12ربیع الاول 30اکتوبر بروز جمعہ کو ہو گی ۔دوسری طرف وزارت مذہبی امور نے بھی چاند نظر نہ آنے کے حوالے سے نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے ۔

مزید :

قومی -