نواز شریف نے چند ہفتے پہلے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھے، اسد عمرکا دعویٰ

نواز شریف نے چند ہفتے پہلے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھے، اسد عمرکا دعویٰ
نواز شریف نے چند ہفتے پہلے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھے، اسد عمرکا دعویٰ

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے چند ہفتے پہلے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھے, اس وقت آپ کو نہیں پتا تھا کے ملک میں 4 دفعہ مارشل لا لگا تھا، آیا یہ خبر آپ کو لندن پہنچنے کے بعد پتہ چلی؟یہ کیسا سیاست دان ہے جو آرایس ایس کے خلاف نہیں بولتا لیکن اپنی فوج کے خلاف زہر اگلتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پہلے اپوزیشن ایف اے ٹی ایف قوانین کی آڑ میں حکومت کوبلیک میل کر کے این آر او  کی ناکام کوشش کرتی ہے،اس کے بعد میاں صاحب ہرکارے بھیج کر اپنے اور بیٹی کے لئے سیاسی بھیک کے لئے اداروں سے مداخلت کی درخواست کرتے ہیں،دونوں میں ناکامی کے بعد ان کو فوجی قیادت جمہوریت دشمن لگنا شروع ہو گئی ۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب جب آج سے چند ہفتے پہلے آپ نے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھے تو اس وقت آپ کو نہیں پتا تھا کے ملک میں چار دفعہ مارشل لاء لگا تھا یا یہ خبر آپ کو لندن پہنچنے کے بعد پتہ چلی؟۔

وفاقی وزیر اسد عمر کاکہناتھاکہ کاش فوجی قیادت پربدترین الزامات لگاتےاورپاک فوج کےبارے میں بھارتی بیانیہ بڑھاتے ہوئے میاں صاحب کو وہ فوجی بھی یاد آ جاتے جو اپنی جان اس ملک پر نچھاور کرتے ہیں،ہمیں محفوظ رکھتے ہیں اور اپنے گھر میں بیوہ اور یتیم چھوڑ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کیسا سیاست دان ہے جو کلبھوشن یادیو کا نام نہیں لیتا لیکن جو دنیا میں پاک فوج کی قیادت کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے نہیں تھکتا،جو نریندرا مودی کو اپنے گھر بلاتا ہے اور دیارِ غیر میں اپنے ملک کی فوج کو بدنام کرتا ہے، جو آر ایس ایس کے خلاف نہیں بولتا لیکن اپنی فوج کے خلاف زہر اگلتا ہے۔

مزید :

قومی -