ملازم نے دکان سے ایک کروڑ روپے کے پرائز بانڈ چوری کرلیے، کتنی نقدی ساتھ لے گیا؟

ملازم نے دکان سے ایک کروڑ روپے کے پرائز بانڈ چوری کرلیے، کتنی نقدی ساتھ لے ...
ملازم نے دکان سے ایک کروڑ روپے کے پرائز بانڈ چوری کرلیے، کتنی نقدی ساتھ لے گیا؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گوالمنڈی کے علاقے میں ایک ملازم دکان سے ایک کروڑ روپے کے پرائز بانڈ اور 40 لاکھ روپے کی نقدی چوری کرکے فرار ہوگیا۔

شہزاد نامی تاجر نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا ہے کہ اس کا ملازم عزیز الدین اس کی دکان سے ایک کروڑ روپے کے پرائز بانڈ اور 40 لاکھ روپے نقدی چوری کرکے لے گیا ہے۔ درخواست گزار نے بتایا کہ ملزم عزیز الدین اس کا کئی سالوں سے ملازم تھا اور اسی کے پاس تجوری کی چابیاں ہوتی تھیں۔

فرانزک سائنس لیبارٹری کے نمائندوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔ پولیس نے روایتی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا مگر تاحال ملزمان گرفتار نہ ہوئے۔ متاثرہ دکاندر کا کہنا ہے کہ جلد کاروائی کر کے ملزمان گرفتار کیے جائیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -