مریم نواز کی دھواں دار تقاریر کون لکھتا ہے ؟ خود ہی تہلکہ خیز انکشاف کردیا 

مریم نواز کی دھواں دار تقاریر کون لکھتا ہے ؟ خود ہی تہلکہ خیز انکشاف کردیا 
مریم نواز کی دھواں دار تقاریر کون لکھتا ہے ؟ خود ہی تہلکہ خیز انکشاف کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی دھواں دار تقریروں کے مصنف کا نام بتا دیا ۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز فیصل آباد جلسے کے دوران بھی مریم نواز نے عمران خان کو ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے معاملے پر آڑے ہاتھوں لیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے اقتدار کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کے لیے تقرری کا ایشو بنا یا ،اگر عمران خان نے کوئی بھی آئینی و جمہوری قدم اٹھا یا ہوتا تو اس کے سلیکٹڈ ہونے کے باوجود ہم اس کے ووٹ کی عزت کی خاطر اس کے ساتھ کھڑے ہوتے۔ 
اس جلسے کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے مریم نواز سے پوچھا کہ آپ کی تقاریر کیا آپ خود لکھتی ہیں؟ جس پر مریم نواز نے کہا کہ وہ اپنی تقریر کا ایک ایک لفظ خود لکھتی ہیں ۔

مزید :

قومی -