حکومت پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لٹر پر لیکر جائےگی ،سعید غنی کا دعویٰ

حکومت پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لٹر پر لیکر جائےگی ،سعید غنی کا دعویٰ
حکومت پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لٹر پر لیکر جائےگی ،سعید غنی کا دعویٰ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما اورصوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے حکومت پٹرول کی قیمتیں 250 سے300 روپے فی لٹر پر لیکر جائے گی، حکومت ڈالرکی قیمت بھی 250 پر لیکر جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملک پرمسلط کی گئی حکومت کی سزاعوام اٹھا رہی ہے۔ یہ ایسی منحوس حکومت ہے کہ لوگوں کی تنخواہیں کم ہورہی ہیں اورمہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 140ڈالرفی بیرل سے اوپر گئیں، پیپلزپارٹی کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج کی قیمتوں سے کم رکھیں۔

سعید غنی نے کہاکہ بدقسمتی سےکراچی کی پہچان اسکی روشنیاں اور تعلیم و ترقی نہیں رہی، کراچی شہرکی پہچان دہشتگردی بن گئی، اب شہر قائد میں امن وامان قائم ہونے سے کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -