نابینا افراد کو سہولتوں کی عدم فراہمی کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس 

نابینا افراد کو سہولتوں کی عدم فراہمی کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس 

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس جواد حسن نے نابینا افراد کو سہولتوں کی عدم فراہمی کے خلاف دائردرخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور ڈی آئی جی آپریشنز کونوٹس جاری کرتے ہوئے 18اکتوبر کو طلب کرلیا عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور ڈی آئی جی آپریشنز شق وار جواب داخل کروائیں دوران سماعت عدالت کوبتایا گیا کہ محکمہ سوشل ویل فیئرڈپیارٹمنٹ معذوروں کے حوالے سے قانون سازی کررہا ہے جس کا حتمی مسودہ بہت جلد عدالت میں پیش کردیا جائے گا فاضل جج نے قراردیا کہ یہ کیس کے خلاف کیس نہیں ہے، اس کا مقصد معذور و نادار لوگوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہے عدالت نابینا افراد کے حقوق کی حفاظت کیلئے بیٹھی ہے،چار روز سے نابینا افراد سڑک پر بیٹھے ہیں کسی کو خیال نہیں،درخواست گزار کے وکیل اظہرصدیق کاموقف ہے پاکستان میں معذروں کو کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں، روڑز پر معذروں کیلئے کوئی سہولت نہیں  نہ بس سٹاپس پر کوئی اقدامات کئے گئے حکومتی سطح پر کوئی اقدامات نہیں کیے گئے معذروں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے عدالت سے استدعاہے کہ معذروں کو فوری سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -