فردین خان کو منشیات کیس میں جیل سے باہر نکالنے والے وکیل ایاز خان نے آریان کے وکیل کی حکمت عملی پر سوال اٹھا دیا 

فردین خان کو منشیات کیس میں جیل سے باہر نکالنے والے وکیل ایاز خان نے آریان کے ...
فردین خان کو منشیات کیس میں جیل سے باہر نکالنے والے وکیل ایاز خان نے آریان کے وکیل کی حکمت عملی پر سوال اٹھا دیا 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ اداکار فردین خان اور کامیڈین بھارتی سنگھ کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) سے ضمانت دلوانے والے وکیل نے منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کے وکیل کی حکمت عملی پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

فردین کے کیس کو دیکھنے والے وکیل ایاز خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح انھوں نے این سی بی کے خلاف جاتے ہوئے بالی وڈ شخصیات کو ضمانت دلوائی تھی۔وکیل ایاز خان کا کہنا تھا کہ انھوں نے فردین خان کا کیس جاننے کے بعد تمام حقائق سنے اور پھر کام شروع کیا۔ایاز خان کا کہنا تھا مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنی بہترین حکمت عملی کے سبب فردین خان کو 3 دن میں ضمانت پر رہا کروایا دیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکار فردین خان پر 2002 میں منشیات کی فروخت کرنے والے گینگ سے 9 گرام کوکین خریدنے کا الزام تھا تاہم فردین کا مو¿قف تھا کہ انھوں نے ایک گرام کوکین خریدنے کی کوشش کی تھی۔وکیل ایاز خان کے مطابق آریان خان کے کیس میں مسئلہ یہ ہے کہ آریان کا کیس منشیات استعمال کرنے کا ہے اور اس کیس میں سزا کا حقدار منشیات لینے والا ہے، میرا خیال ہے کہ آریان کے کیس میں این سی بی کے پاس گواہ موجود ہیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ آریان اور فردین کے کیس میں ایک چیز جو مجھے محسوس ہوئی وہ یہ ہے کہ ہم فردین کے کیس کے لیے بہت تیزی سے آگے بڑھے، جب پہلے دن فردین کو عدالت میں پیش کیا گیا ہم نے اسی دن فردین کی ضمانت کے لیے درخواست فائل کر دی تھی لیکن یہ آریان کے کیس میں ہوتا دکھائی نہیں دیا۔ایاز خان کا کہنا تھا آریان کے کیس میں ضمانت کی درخواست جمع کروانے کے بعد این سی بی نے اپناجواب جمع کروایا، عدالت میں اس مقدمے پر بحث ہوئی اور کیس کی سماعت نتیجے کے بغیر ہی ملتوی کر دی گئی۔ 

مزید :

تفریح -