ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ (ہفتہ) کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ (ہفتہ) کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ (ہفتہ) کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 آپ کو چند روزسے جن مشکلات نے پریشان کئے رکھا ہے۔ اب ان سے نجات ملنے کا وقت آ گیا ہے، جو لوگ بڑے سخت دن کاٹ کر آئے ہیں اب ان کا ازالہ ممکن ہو سکے گا، یہ ہفتہ بحکم اللہ مالی معاملات کو بھی ٹھیک کرے گا۔ نوکری میں بہتری اور بے روزگار افراد کو روز گار دلائے گا اور جس مقصد کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہو گی، اس کا بندوبست بھی ہو جائے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ خانگی مسائل سے باہر آکر اب صرف روز گار پر توجہ دیں، آپ کے لئے بے حد ضروری ہے۔ اس میں آپ کے لئے بہت فائدے ہیں، جو لوگ اس وقت کی قدر نہیں کریں گے، ان کو بہت پچھتاوا ہوگا ،قسمت یوں بار بار ساتھ بھی نہیں دیتی۔ اب آپ ہر قسم کی بندش وغیرہ سے مکمل طور پر آزاد ہیں، اس وہم کو اپنے دماغ سے نکال دیں اور اولاد کے معاملات بھی دیکھیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
عزت میرے اللہ کے ہاتھ میں ہے، پھر آپ کیوں پریشان ہو رہے کہ کوئی آپ کو ذلیل کر سکتا ہے، ایسا بالکل نہیں ہے، اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں اور حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد کرتے رہا کریں اور جس مقصد کی تلاش میں پریشان ہیں، وہ کسی وقت بھی پورا ہو سکتا ہے۔ آپ بالکل اس کے قریب ہیں۔ اس وقت مالی طور پر بھی ایک بڑا فائدہ ملنے والا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ہر شخص پر بھروسہ مت کر لیا کریں، صبر سے کام لیں، جلد بازی نقصان دہ ہے۔ جو آپ کی قسمت میں ہے، وہ آپ تک ضرور پہنچ جائے گا۔ اس وقت روزگار کا خانہ بحکم اللہ کھلا ہوا ہے۔ آپ کی تھوڑی سی توجہ آپ کو مشکلات سے نکالنے میں بے حد مددگار ثابت ہو گی اور سابقہ تمام نقصان کا ازالہ ہونے کے علاوہ چار پیسوں کی بچت ہونے کا واضح امکان ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جن افراد نے آپ کو تنگ کر رکھا تھا، اب وہ منظرِ عام سے غائب ہو گئے ہیں، اس لئے فکر کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کھل کر اپنے کام پر توجہ دیں اور کسی کے کہنے پر اپنا راستہ نہ بدلیں۔ اس ہفتے جو بھی شخص نوکری کی درخواست دے گا، ان شاءاللہ کامیاب ہوگا۔ البتہ قانونی معاملات سے بہت دور رہنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ ضمانت وغیرہ بھی نہ دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ ذمہ داری کا بوجھ برداشت کرنے کی عادت ڈالیں اب حالات تھوڑے روز تک سخت چل سکتے ہیں، لیکن نقصان نہیں ہوگا، بس آپ کو چاہئے کہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور اس وقت کو آرام سے گزاریں ،ان شاءاللہ یہ دن نکل ہی جائیں گے۔ گھر میں جاری بے سکونی ختم ہو گی، خواہشمند افراد کے رشتے وغیرہ کی بات بھی طے ہو سکتی ہے اور وہ بھی من پسند جگہ پر۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
بد نظری میں بار بار آجاتے ہیں، اس کا مستقل حل تلاش کریں اور کوئی روحانی سلسلہ بنانے کی کوشش کریں۔ ویسے اگر گھر میں روزانہ سورئہ بقرہ کی تلاوت کی جائے یا پھر سنی جائے تو اس کے بہت فائدے ہوں گے، اس وقت حالات تھوڑے سے مشکل چل رہے ہیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو نماز اور سیدھے راستے سے ہی ان مشکلات سے ان شاءاللہ نکل ہی جائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو ابھی آنے والے دنوں کے بارے میں اچھی خبریں ملیں گی اور ایک بڑا رکا ہوا کام ہونے کا بھی چانس ہے جس سے مالی صورت حال میں بھی خاطر خواہ بہتری آ جائے گی۔ اس وقت دل کے معاملات بھی قابو میں رکھنے کی اشد ضرورت ہے، یوں دل لگی کرتے رہیں گے تو کسی بڑے نقصان سے دو چار ہو سکتے ہیں۔ البتہ سیدھا راستہ اپنانے والوں کے لئے اچھی خبر ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
وقت کے ساتھ ساتھ چلنا سیکھیں، آپ اپنے راستے پر نہیں ہیںجو کہ آپ کے لئے اچھی بات نہیں ہے۔ ان دنوں آپ کو روزانہ کے حساب سے صورت حال کو چیک کر کے قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ، جو لوگ ایسا کر کے چلیں گے وہ مشکلات سے دور رہیں گے، جن لوگوں نے لاپروائی دکھائی وہ اپنے پاﺅں پر خود ہی کلہاڑی ماریں گے، یہ دن صرف آپ کی توجہ مانگ رہے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
محبت میں ناکامی کا امکان ہے، صحت پر بھرپور توجہ کی ضرورت ہے، اپنوں کے ساتھ بنا کر چلنے کا مشورہ ہے اور جو آفر ملے اس بارے میں غور کرنے کی بجائے آپ اس کو قبول کر لیں میرے اللہ نے چاہا تو وہ آپ کے حق میں بہتر رہے گی۔ اس وقت غیر متوقع طور پر کسی جانب سے رقم ہاتھ میں آنے کے امکانات بھی ہیں۔ خاص طور پر کاروباری حوالے سے اچھی خبر ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
برداشت کی عادت ڈالیں ہر معاملہ غصے سے حل نہیں ہوتا، اپنوں کو آپ نے اس وقت بہت دور کر دیا ہے، یاد رکھیں کہ ایک دن آپ اکیلے رہ جائیں گے۔ ان دنوں خاموشی اختیار کریں، معافی مانگنے اور معاف کرنے کی پوزیشن میں آ جائیں تو بہت کچھ بدل سکتا ہے۔ رشتہ طے ہونے کا امکان اور پرانی رقم کی واپسی یا وراثتی معاملات میں بڑی پیش رفت ہو سکتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
نظر بد ہو سکتی ہے ،شاید اسی لئے رکاوٹ آ رہی ہے، ہر کام میں، کچھ مخالفین بھی زیادہ ہو رہے ہیں۔ آپ کے غصے کی وجہ سے جو دل میں آتا ہے آپ وہ کہہ دیتے ہیں۔ برداشت ہی نہیں کرتے۔ اپنی نظر اتاریں، کم سے کم سات یوم مکمل خاموشی کے ساتھ گزاریں اور جو لوگ سفر کا ارادہ رکھتے ہیں وہ ابھی انتظار کریں، روزگار کے حوالے سے سات یوم بعد خوشخبری مل جائے گی۔