اسلام آباد،سٹریٹ کرائم کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث سگے بھائی گرفتار

اسلام آباد،سٹریٹ کرائم کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث سگے بھائی گرفتار
اسلام آباد،سٹریٹ کرائم کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث سگے بھائی گرفتار

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گن پوائنٹ پر اسٹریٹ کرائم کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان عامر سلیم اور احسن سلیم سگے بھائی ہیں، ملزمان کے قبضے سے چھینے ہوئے 20 موبائل فون، اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان لاہور  پولیس کو بھی 15 وارداتوں میں مطلوب تھے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد کی سی آئی اے پولیس نے سنیچرز گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈان گینگ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -