ٹی 20ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستانی لڑکوں نے عمان کو فتح دلا دی 

ٹی 20ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستانی لڑکوں نے عمان کو فتح دلا دی 
ٹی 20ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستانی لڑکوں نے عمان کو فتح دلا دی 

  

مسقط (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میںعمان نے پاپوانیو گنی کو 10وکٹوں سے عبرتناک شکست دے کر ایونٹ کا پہلا میچ اپنے نا م کر لیا ۔عمان کی جانب سے کپتان ذیشان ،بلال خان اور کلیم اللہ کی جاندار باولنگ اور پھر بلے باز الیاس کی شاندار بیٹنگ نے ٹیم کی جیت میں بنیادی کردار ادا کیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا آغاز عمان میں شاندار افتتاحی تقریب کے بعد ہوا، سب سے پہلے عمان کی روایتی پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔ عمان نے ٹاس جیت کر پاپوانیو گنی کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاپوانیوگینی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 129 رنز بنائے۔

پاپوا نیو گنی کی جانب سے ’ٹونی اورا‘ اور’ لیگا سائکا ‘ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے دونوں کھلاڑی بغیر کوئی سکور بنائے پولین لوٹ گئے۔تیسرے نمبر پر آنے والے کپتان اساد والا نے وکٹ سنبھالی اور بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 56 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو بڑٰی سپورٹ فراہم کی جبکہ ان کا ساتھ چارلز آمینی نے دیا تاہم وہ صرف 37 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔ان کے بعد آنے والے کھلاڑی سی سی باو نے 13 رنز بنائے تاہم ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہو پایا۔

عمان کی جانب سے سب سے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کپتان ذیشان نے کیا، انہوں نے 4 اوورز میں 20 رنز دیتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی اور میچ پر اپنی پوزیشن کو مضبوط بنایا۔ ان کے علاوہ باولر بلال خان اور کلیم اللہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

پاپو انیو گنی کے 130رنز کے تعاقب میں عمان نے بیٹنگ شروع کی تو اوپنر بلے باز الیاس اور جتیندر نے اچھا آغاز فراہم کیا ۔جتیندر نے 42گیندوں پر 73 جبکہ الیاس نے 43گیندوں50رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلائی ۔

 ٹونٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی اور عالمی کپ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا، پہلے مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جس میں 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔پہلے راو¿نڈ کے گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور نمیبیا شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سکاٹ لینڈ، پاپوانیوگنی اور میزبان اومان شامل ہیں، دونوں گروپس سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سپر 12 کے لئے کوالیفائی کریں گی۔سپر 12 کے گروپ 1 اور گروپ 2 میں پہلے سے 8 ٹیمیں موجود ہیں جس میں گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ 2 میں پاکستان کے ساتھ بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -اہم خبریں -