سعودی خاتون ٹیچر قرآن پاک پڑھاتے ہوئے انتقال کر گئیں

سعودی خاتون ٹیچر قرآن پاک پڑھاتے ہوئے انتقال کر گئیں
سعودی خاتون ٹیچر قرآن پاک پڑھاتے ہوئے انتقال کر گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ویب ڈیسک) طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے مقامی سکول کی ٹیچر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں-

عرب میڈیا کے مطابق ریاض کے ثانوی سکول کی ٹیچر ’شیخہ المواش‘ طالبات کو پڑھاتے ہوئے اچانک گر گئیں جس پر طالبات نے پرنسپل کو مطلع کیا- پرنسپل کی آمد سے قبل ہی ساتھ والی کلاس کی ٹیچرز وہاں پہنچ گئیں جنہوں نے گری ہوئی معلمہ کو ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش کی اسی دوران پرنسپل نے ہنگامی طبی امداد کے یونٹ کو بھی طلب کر لیا-طبی یونٹ کی ٹیم نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں-

شاگردوں اور ساتھی معلمات نے شیخہ المواش کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مرحومہ ہمیشہ مسکراتے چہرے کے ساتھ ملتیں اور اپنے طالبات سے انتہائی شفقت سے پیش آتیں۔انتقال کرنے والی معلمہ کے والد عبدالعزیز عتیق نے بتایا کہ ان کی بیٹی صوم وصلاۃ کی پابند تھی ہمیشہ پیر اور جمعرات کا روزہ رکھتی تھیں- انتقال کے وقت بھی وہ روزے سے تھی- شیخہ المواش کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -