سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام

سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ...
 سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سٹاک ہوم (حافظ محمد عمران) سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب اورانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مسجد عائشہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک ہوم سٹڈی سرکل کے سربراہ، صحافی، کالم نگاراور مصنف ڈاکٹرعارف محمود کسانہ کے زیر اہتمام  دارالحکومت  کے مرکز میں واقع مسجد عائشہ میں نماز جمعہ کے بعد فاتحہ خوانی کی گئی  اور امام محمد مسلم نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ اس موقع پر ڈاکٹرعارف محمود کسانہ نے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے پاکستان کو اٹیمی قوت بنا کرملک کے لئے جوخدمات پیش کیں وہ کبھی بھی فراموش نہیں جا سکتیں۔

عارف کسانہ نے مزید کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے اپنی تحریروں کے ذریعے لوگوں کو قران و سنت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم دی، جبکہ انہوں نے تعلمی ادارے اور   اے کیو خان  ہسپتال بھی بنایا جس سے لاکھوں مستحق افراد کا مفت علاج ہو چکا ہے، پاکستان، سویڈن اور دنیا بھر میں بسنے والا ہر پاکستانی اپنے محسن پاکستان کی ملکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔