آسٹریا میں کورونا سے مزید 6 افراد دم توڑ گئے
ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا بھرمیں آج 2242 کورونا کے نئے مریضوں اور چھ افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ، یہ تصدیق محکمہ صحت نےکی ، گزشتہ اتوار کو 1675 نئے کیس سامنے آئے تھے۔
مجموعی طور پر وبائی مرض پھیلنے کے بعد سے 775782 مریض، 11167 اموات اور 742461 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس وقت کورونا کے 854 مریض آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں ، ان میں سے 637 نارمل وارڈز میں اور 217 انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔