’سانحہ کارساز کا درد ہمارے سینوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا‘رحمان ملک نے پارٹی قیادت سے بڑا مطالبہ کردیا 

’سانحہ کارساز کا درد ہمارے سینوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا‘رحمان ملک نے پارٹی ...
’سانحہ کارساز کا درد ہمارے سینوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا‘رحمان ملک نے پارٹی قیادت سے بڑا مطالبہ کردیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنمااورسابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ دہشتگردی نے پاکستان کو ناقابل تالافی نقصان پہنچایا،آج کے دن ملک و انسانیت کے دشمن طالبان ظالمان نے پاک سرزمین کو خون میں نہلایا تھا،سانحہ کارساز کا درد ہمارے سینوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا ، سانحہ کارساز کے بہادر شہیدوں اور انکے اہل و عیال کو سلام پیش کرتا ہوں،پارٹی قیادت  شہداء کے خاندانوں کی ویلفئیر کے لئے ایک ٹرسٹ کا اعلان کرے اور یہ ٹرسٹ حکومت سندھ کی ہاؤسنگ سکیموں سے شہداء کے خاندانوں کو مکانات فراہم کرے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ شہدائےکارساز کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئے رحمان ملک نےکہا کہ 18 اکتوبر پاکستانی تاریخ کا ایک پر درد اور ناقابل فراموش دن ہے،کارساز میں ساتھیوں کے گرے ہوئے پامال لاشوں کا پرآشوب منظر آج بھی آنکھوں کے سامنے ہے، ظلم و ستم اور گرے ہوئے لاشے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور بہادر جیالوں کے حوصلے پست نہیں کر سکے، زندگی کو لاحق خطرات، دھمکیاں اور بم دھماکے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اپنے کارکنوں سے دور نہ کر سکے،زندگی کی آخری لمحے تک محترمہ بینظیر بھٹو اپنے کارکنان کے درمیان رہیں،ملکی سالمیت اور جمہوریت کے استحکام کیلئے پیپلز پارٹی کی قربانی بے مثل و بینظیر ہیں۔

مزید :

قومی -