سرگودھا ہسپتال کے نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے بڑا حکم جاری کردیا

 سرگودھا ہسپتال کے نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ ، وزیر اعلیٰ ...
 سرگودھا ہسپتال کے نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے بڑا حکم جاری کردیا
سورس: File Photo

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا کے نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت اور کمشنر سرگودھا ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے نرسری وارڈ میں بچوں کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ آکسیجن کی کمی کے باعث بچوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ افسوس ناک ہے،غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی جائے۔وزیر اعلیٰ نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور جاں بحق بچوں کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -