’ہم بھارت سے جیتیں گے کیونکہ ہمیں پتہ ہے کہ ۔۔۔‘ بڑے ٹاکرے سے متعلق بابر اعظم کا بڑا بیان
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی بھارت کو شکست دیں گے کیونکہ ہم کنڈیشنز سے واقف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی پچوں سے واقفیت ان کی کامیابی میں کردار ادا کرے گی۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا یقینی طور پر ہم نے متحدہ عرب امارات میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلی ہے ،حالات ہمارے مطابق ہیں اور ہم یہاں کھیلنا جانتے ہیں،ہمیں تمام ڈیپارٹمنٹس میں چیزوں کو سادہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں اپنے ملک کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے ،اچھی پرفارمنس اعتماد میں اضافہ کرتی ہے ،میں فارم میں ہوں جس سے اعتماد ملتا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں اپنے آخری 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جیتے ہیں ۔