ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پہلے ہی روز پہلا بڑا اپ سیٹ ، سکاٹ لینڈ نے بنگال ٹائیگرز کا شکارکر لیا 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پہلے ہی روز پہلا بڑا اپ سیٹ ، سکاٹ لینڈ نے بنگال ٹائیگرز ...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پہلے ہی روز پہلا بڑا اپ سیٹ ، سکاٹ لینڈ نے بنگال ٹائیگرز کا شکارکر لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ سٹیج کے دوسرے میچ میںسکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو7 شکست دے کر ایونٹ کے پہلے ہی روز بڑا اپ سیٹ کردیا ۔ سکاٹ لینڈ نے مقررہ20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 140رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلہ دیش مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 134رنز ہی بنا سکی ۔
تفصیل کے مطابق بنگلہ دیشن نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا ۔سکاٹ لینڈ کی جانب سے اوپننگ کرنے والے کپتان کیل کوٹزر بغیر کوئی سکور بنائے محمد سیف الدین کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔گریویس 45سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔جیورج منسے 29سکور بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ میتھو کراس 11رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔رچی برنگٹن 2، کیلم میکلیوڈ 5، میچل لیسک صفر سکور پر آوٹ ہوئے ۔مارک واٹ 22سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن اور مستفیض الرحمن نے,2 2جبکہ مہدی حسن نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔
بنگلہ دیشی ٹیم بیٹنگ کے لیے میدان میں آئی تو اوپنرز اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے ،لٹن داس اور سومیا سرکار دونوں 5,5رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ان کے بعد شکیب الحسن 20سکور بنا کر پویلین لوٹے ۔مشفیق الرحیم 36سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔عفیف حسین 18سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔نور ل صرف دو سکور بنا کر پویلین لوٹے ۔محمد اللہ 23سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔
سکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوے اور مارک واٹ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی اور کرس نے دو جبکہ بریڈ ویل نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔