ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ، بنگلہ دیش کا کون سا کھلاڑی  اہم ہوسکتا ہے؟ مصباح الحق کی پیشگوئی

ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ، بنگلہ دیش کا کون سا کھلاڑی  اہم ہوسکتا ہے؟ مصباح الحق کی ...
ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ، بنگلہ دیش کا کون سا کھلاڑی  اہم ہوسکتا ہے؟ مصباح الحق کی پیشگوئی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کا میلہ سج چکا ہے جس میں بنگلہ دیش کی تجربہ کار ٹیم سکاٹ لینڈ کی نو آموز ٹیم کے خلاف میدان میں اتری ہے۔ پاکستان  کرکٹ ٹیم  کے سابق کوچ و کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان اس میچ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

پی ٹی وی سپورٹس پر تجزیہ کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم انتہائی تجربہ کار ہے جو لمبے عرصے سے کھیل رہی ہے۔  ان کی ٹیم میں شکیب بہت اچھے بلے باز ہیں جو بازی پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کے پاس یارکر سپیشلسٹ بھی ہے، اس کے علاوہ ان کے پاس آف سپن آپشن بھی ہے۔ بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان نئے گیند کے ساتھ بہت اچھا پرفارم کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کی ٹیم کے خلاف پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

T20 World cup -T20 Expert Opinion -