"24 کو دنیا کی بہترین ٹیم کے ساتھ میچ ہے" کامران اکمل نے شاہینوں کو بھارت کے خلاف میچ سے پہلے مشورہ  دے دیا

"24 کو دنیا کی بہترین ٹیم کے ساتھ میچ ہے" کامران اکمل نے شاہینوں کو بھارت کے ...
سورس: Instagram

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل  کا کہنا ہے کہ ہمارے لڑکے تیاری کرکے گئے ہیں، بھارت کے خلاف میچ میں آگے کا سوچیں۔

نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے کہا کہ  ہمارے لڑکے اس کیلئے تیاری کرکے گئے ہیں، وہآگے کا سوچیں، 24 اکتوبر کو بڑا میچ ہے جو دنیا کی بہترین ٹیم کے خلاف ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو بیگمات  ساتھ لے جانے کی اجازت دینے کے حوالے سے کہا کہ اس ورلڈ کپ میں فیملیز کو ساتھ لے جانے کی اجازت دی گئی ہے، باہر تو نہیں  جاسکیں گے لیکن پھر بھی ریلیکس ہونے کا وقت ملے گا۔ لاہور میں بھی تین روز کا کیمپ لگا تو  فیملیز کھلاڑیوں کے  ساتھ تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے اچھا وقت گزارا، وہاں بھی اتنا مشکل نہیں ہوگا۔

مزید :

T20 World cup -T20 Expert Opinion -