مکیش امبانی نے انڈیا کے بڑے فیشن برانڈ منیش ملہوترا کے 40 فیصد شیئرز خرید لیے

مکیش امبانی نے انڈیا کے بڑے فیشن برانڈ منیش ملہوترا کے 40 فیصد شیئرز خرید لیے
مکیش امبانی نے انڈیا کے بڑے فیشن برانڈ منیش ملہوترا کے 40 فیصد شیئرز خرید لیے
سورس: Twitter

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت سے تعلق رکھنے والے ایشیا کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس برانڈز لمیٹڈ نے بھارت کے بڑے فیشن برانڈ ایم ایم سٹائلز پرائیویٹ لمیٹڈ کے 40 فیصد شیئرز خریدنے کا معاہدہ کرلیا ۔ یہ فیشن برانڈ معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی ملکیت ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  منیش ملہوترا نے 16 برس قبل 2005 میں اپنے نام سے ایم ایم سٹائلز کمپنی شروع کی تھی جس کے ممبئی، نئی دلی اور حیدر آباد میں چار بڑے سٹورز ہیں۔ اس کے علاوہ منیش ملہوترا کی آن لائن سیل بھی کافی زیادہ ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے سوشل میڈیا پر فالورز کی تعداد 12 ملین سے زائد ہے۔ اپنا برانڈ لانچ کرنے سے پہلے منیش ملہوترا بالی ووڈ میں بطور کاسٹیوم ڈیزائنر کام کرتے تھے جو اب بھی جاری ہے، ان کے پاس کاسٹیوم ڈیزائننگ کا 31 سال کا تجربہ ہے۔ 

ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ منیش ملہوترا نے کسی اور کی سرمایہ کاری کو قبول کیا ہے، اس سے قبل ان کی کمپنی میں 100 فیصد شیئر ان کے اپنے ہی تھے تاہم مکیش امبانی کی ریلائنس نے اب 40 فیصد شیئرز  خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلائنس کی سرمایہ کاری کے باوجود برانڈ کے انتظامی معاملات منیش ملہوترا کے ہی ہاتھ میں رہیں گے۔

مزید :

بزنس -تفریح -