آئی پی ایل کا فائنل دیکھتے ہوئے بھارت کا سابق کپتان انتقال کرگیا

آئی پی ایل کا فائنل دیکھتے ہوئے بھارت کا سابق کپتان انتقال کرگیا
آئی پی ایل کا فائنل دیکھتے ہوئے بھارت کا سابق کپتان انتقال کرگیا
سورس: Twitter

  

احمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل دیکھتے ہوئے بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا سابق کپتان اوی بروٹ حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  اوی بروٹ ریاست گجرات کے دارالحکومت  احمد آباد میں اپنے گھر میں ٹیلی ویژن پر آئی پی ایل کا فائنل دیکھ رہے تھے کہ اسی دوران انہیں ہارٹ اٹیک  ہوا۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

انتیس سالہ اوی بھارت کی انڈر 19 ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انہوں نے 2011 میں فرسٹ کلاس  کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ رنجی ٹرافی میں سوراشٹر کی ٹیم کیلئے بطور وکٹ کیپر اوپننگ بلے باز کھیل رہے تھے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز آئی پی ایل کا فائنل چنائی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا تھا۔ چنائی کی ٹیم نے  مہندرا سنگھ دھونی کی کپتانی میں چوتھی بار آئی پی ایل  کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

مزید :

کھیل -