وحید الزمان طارق کے فارسی شاعری مجموعے کی تقریب رونمائی ، ایرانی قونصل جنرل سمیت اہم شخصیات کی شرکت

وحید الزمان طارق کے فارسی شاعری مجموعے کی تقریب رونمائی ، ایرانی قونصل جنرل ...
وحید الزمان طارق کے فارسی شاعری مجموعے کی تقریب رونمائی ، ایرانی قونصل جنرل سمیت اہم شخصیات کی شرکت

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خانہ فرہنگ ایران لاہور کے زیر اہتمام  بریگیڈئیر (ر)وحید الزمان طارق کے فارسی شاعری مجموعے کی کتاب’آوای دل‘کی  تقریب رونمائی منعقد ہوئی، جس میں مقررین نے بریگیڈئیر (ر)وحید الزمان طارق کے نئے فارسی مجموعے کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کی شاعری کا بھی زیادہ تر حصہ فارسی زبان میں ہے،فارسی زبان، شاعری کا اتنا وسیع اور عظیم ذخیرہ رکھتی ہے کہ اسے دنیا کے کسی بھی بڑی زبان کے مقابلے میں رکھا جا سکتا ہے’آوای دل‘ نامی یہ کتاب فارسی شاعری میں بہترین اضافہ ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بریگیڈئیر (ر)وحید الزمان طارق کے فارسی شاعری مجموعے کی کتاب رونمائی تقریب میں قونصل جنرل ایران لاہور رضا ناظری،ڈی جی خانہ فرہنگ جعفر روناس،ڈاکٹر بابر نسیم آسی،ڈاکٹر اقبال شاہد،ڈاکٹر عظمی زاریں،پروفیسر ڈاکٹر شعیب احمد اور فلم  سٹار سید نور سمیت مختلف کالجز کے طلبہ اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ برصغیر فارسی زبان و ادب کا گہوارہ رہا ہے،فارسی بے حد شیریں زبان ہیں، یہ زبان بولتے ہوئے انسان بہت ہی فقیر درویش سا لگتا ہے،اردو نے فارسی ہی کی آغوش میں پرورش پائی اور اسی زبان کی انگلی پکڑ کر چلنا سیکھا، ایک زمانہ تھا جب برصغیر میں فارسی کو شاہانِ وقت کی سرپرستی حاصل تھی، ان دنوں فارسی لکھنا اور بولنا بڑی عزت کی بات سمجھا جاتا تھا، وقت کے ساتھ، فارسی زبان کو اگرچہ وہ قدر و منزلت تو حاصل نہیں رہی مگر پھر بھی بڑی مدت تک اس زبان کا شعر و ادب یہاں کے صاحبانِ ذوق کی آنکھ کا سرمہ بنا رہا ہے،بریگیڈئیر (ر)وحید الزمان طارق کو فارسی زبان سے محبت ہے اور ان کی یہ محبت ’آوای دل‘میں جگہ جگہ محسوس کی جا سکتی ہے۔تقریب رونمائی کے بعد محفل غزل بھی منعقد ہوئی جس میں شعراء کرام نے اپنا فارسی شاعری کلام بھی سنایا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -