صدر چیمبر آف کامرس کاشف انو رکو سیرت النبیؐ پروگرام کروانے پر خراج تحسین
لاہور(سٹی رپورٹر)صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس میاں سہیل احمد تاج، چیئرمین پاکستان ایکسپریس ڈیجیٹل میڈیا گروپ، سیکرٹری پنجاب یونین آف جرنلسٹس آفیشل سید نسیم نقوی،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نئے منتخب صدر کاشف انور کو چیمبر آف کامرس کی تاریخ میں پہلی بار سیرت النبیؐ پر پروگرام کروانے اور ایکسپورٹرز کے لئے ایکسپورٹ کاؤنٹر قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایچ آر آفیشل صوبیہ کنول اور میڈیا منیجر شاہد شیخ بھی موجود تھے۔