ٹی20 ورلڈ کپ، سری لنکا کو نمیبیا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

      ٹی20 ورلڈ کپ، سری لنکا کو نمیبیا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(نیٹ نیوز)  ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو اَپ سیٹ شکست سے دوچار کردیا جبکہ دوسرے کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈز نے یو اے ای کی ٹیم کو  تین وکٹوں سے شکست دیدی۔  ایونٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتدا میں لنکن بالرز حریف ٹیم پر حاوی رہے تاہم میچ کے اختتامی لمحات میں جان فرائیلنک نے 44 جبکہ جان نتھین اسمٹ نے 165 گیندوں پر 31 رنز اسکور کیے۔نمیبیا کی ٹیم لنکن ٹائیگرز کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا، دشمنتھا چمیرا، چمیکا کرونارتنے اور ہسرنگا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں لنکن ٹائیگرز کا آغاز اچھا نہ رہا نمیبیا کی جانب سے ڈیوڈ ویزے، برنارڈ شولٹز، جان فرائیلنک نے 2، 2 جبکہ اسمٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔