ٹی20 ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ بارش سے متاثرہونے کا خدشہ

    ٹی20 ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ بارش سے متاثرہونے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملبورن(نیٹ نیوز)ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں بارش کی وارننگ جاری ہوگئی پاکستان اپنا پہلا میچ سپر 12 راؤنڈ میں بھارت سے 23 اکتوبر کو کھیلے گا، یہ مقابلہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول ہے جس میں 90 ہزار سے زائد تماشائیوں کی شرکت متوقع ہے، البتہ اس میچ کیلیے بارش نے خطرے کی گھنٹی بجانا شروع کردی۔موسم کے حوالے سے سامنے آنے والی ابتدائی رپورٹ کے مطابق میلبورن میں 60 فیصد بارش کا امکان ہے۔
 شائقین نے دعائیں کرنا شروع کردیں کہ اگلے اتوار کو موسم خوشگوار رہے تاکہ انھیں دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی 2 حریف ٹیموں کے درمیان مقابلے سے لطف اندوز ہونے کا موقع مل سکے۔
مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف میچ میں بابراعظم نے ”فاسٹ بولرز“ کو اہم ہتھیار قرار دیدیا۔