ریلوے حکام نے رائے ونڈ تالاہور کرایہ 400روپے کر دیا، تاجر برادری سراپا احتجاج 

ریلوے حکام نے رائے ونڈ تالاہور کرایہ 400روپے کر دیا، تاجر برادری سراپا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      رائے ونڈ(این این آئی) ریلوے حکام نے رائے ونڈ تا لاہور کرایہ 400روپے کردیا،کراچی ایکسپریس،بزنس ایکسپریس کے کرایوں میں دوگنا اضافے سے تبلیغی مندوبین سمیت مقامی تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا،مقامی حلقوں کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے 15اکتوبر سے رائے ونڈ تا لاہور کرایوں میں دوگنا اضافہ کردیا ہے۔قبل ازیں لاہور کا کرایہ 200روپے تھا جو چند دن قبل 250روپے کردیا گیا تھا ایک ہفتے میں کرایوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے اسکو بڑھا کر 400روپے کردیا گیا جس سے رائے ونڈ سے لاہور جانیوالی سینکڑوں جماعتوں کیلئے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔دوسری جانب مقامی تاجر برادری بھی بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس کے ذریعے زیادہ سفر کرتی ہے کرایوں میں ہوشربا اضافہ سے تاجر برادری بھی سراپا احتجاج ہے مسلم لیگی حکومت کی جانب سے ریل گاڑیوں کے کرایوں میں دوگنا اضافہ سے شہریوں کی سفری مشکلات بڑھنے کیساتھ ساتھ مہنگائی کا نیا طوفان جنم لے چکا ہے,حوالے سے مسلم لیگی حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے،شہریوں نے ریلوئے حکام کے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے پرانے کرایوں کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
ریلوے کرایہ

مزید :

صفحہ آخر -