نشتر ہسپتال میں لاشوں کا معاملہ، انکوائری رپورٹ چیف سیکریٹری کو ارسال 

نشتر ہسپتال میں لاشوں کا معاملہ، انکوائری رپورٹ چیف سیکریٹری کو ارسال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (این این آئی)ملتان میں نشتر ہسپتال کی چھت پر لاشوں کی موجودگی کے معاملے کی انکوائری رپورٹ مکمل کر کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو ارسال کر دی گئی۔نشتر ہسپتال میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔انکوائری رپورٹ میں لاشیں وصول کرنے اور چھت پر رکھنے والے ہسپتال ملازمین کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی۔کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ پولیس ہسپتال سے 28دن کے بعد لاشیں لے جانے کی ذمے دار ہے، پولیس یونین کونسل کے سیکریٹری کے ساتھ لاش کی تدفین کرے۔انکوائری کمیٹی کو بتایاگیاکہ نشتر ہسپتال کی چھت سے لاشوں کو فوری طور پر ہٹادیا گیا، انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ اور پولیس لاشوں کی تدفین کے لیے رابطے میں رہیں۔
نشترہسپتال معاملہ

مزید :

صفحہ اول -