خواتین کو معاشی مواقع سے محروم رکھنا درست اقدام نہیں، کاشف اشفاق

 خواتین کو معاشی مواقع سے محروم رکھنا درست اقدام نہیں، کاشف اشفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد  (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ زیادہ صنفی عدم مساوات والے ممالک میں خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت کے فرق کو ختم کرنے سے معاشی پیداوار میں اوسطا 35 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔ معروف فرنیچر ڈیزائنر ندا اعجاز کی قیادت میں خواتین تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنفی فرق قومی اور عالمی ترقی کو نقصان پہنچا رہا ہے اس لئے ہمیں اس کو ختم کرنا ہو گا۔ خواتین کو معاشی مواقع سے محروم کرنا غیر اسلامی و غیر منصفانہ ہے اور اس سے مجموعی ترقی کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ صنفی حساس میکرو اکنامک اور مالیاتی پالیسیوں کا نتیجہ زیادہ ترقی، زیادہ معاشی استحکام اور لچک اور آمدنی میں عدم مساوات کے خاتمہ کی صورت میں ظاہر ہو گا جو نہ صرف خواتین بلکہ سب کے لیے منافع بخش ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 190 ممالک میں کئے گئے سروے کے حوالے سے عالمی بینک کی جائزہ رپورٹ کے مطابق صرف 12 ممالک میں خواتین کو مردوں کے برابر قانونی حیثیت حاصل ہے جو دنیا بھر میں افسوسناک صورتحال کا اظہار کرتی ہے۔ 

مزید :

کامرس -