نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کے حلف نامے کا اندراج

نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کے حلف نامے کا اندراج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پنجاب اسمبلی کی منظور کردہ قرارداد پر عمل کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے نکاح نامہ میں ختم نبوتؐ کے حلف نامے کا اندراج منظور کر کے فارم میں اضافہ کرنے کا حکم دے دیا ہے،اب نکاح کا اندراج ختم نبوتؐ کے حلف پر دستخط کی شرط لازم ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اس طرح عقیدے کے حوالے سے دھوکا دینا ممکن نہیں رہے گا،شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے علاوہ ووٹ کا اندراج بھی اسی حلف نامے سے ہوتا ہے اور یہ سب اندراج نادرا میں ریکارڈ کا حصہ بنتے ہیں۔اِس حوالے سے پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں یہ قدم اٹھایا گیا۔اگرچہ یہ ضروری ہے کہ اس کا اطلاق مرکزی سطح پر ہو، بہتر تو یہ ہے کہ ایسے مستحسن عمل کے لیے مکمل اتفاق رائے سے وفاق سے صوبوں کی سطح پر یہ اہتمام ہو،اگرچہ حکومت نے ایوان کی منظور کردہ متفقہ قرارداد پر عمل کر دیا ہے تاہم بہتر عمل تو یہ ہے کہ یہ کام باہمی مشاورت سے ہوتا کہ پورے ملک میں رائج ہو جائے اور نادرا میں اندراج بھی پاکستانی شہریوں کی حیثیت سے ہو۔پنجاب میں تو نکاح کے وقت حلف نامے پر دستخط ہو جائیں گے اگر دلہا پنجاب اور دلہن دوسرے صوبے سے ہوئی تو یہ تصدیقی عمل نہ ہو پائے گا اس لئے مکمل ہم آہنگی ضروری ہے۔

مزید :

رائے -اداریہ -