بہت سے ووٹروں کے نام فہرستوں میں شامل نہیں تھے، فرخ حبیب
فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)فیصل آباد میں حلقہ این اے 108 میں پی ٹی آئی کے ووٹرز کے جانب سے پولنگ بوتھ میں نام اور ایڈریس کے ردوبدل کرنے کے الزامات سامنے آئے اس حوالے سے میاں فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو بھی کی اور بتا یا کہ بہت سے ووٹرز کے نام فہرستوں میں شامل نہیں تھے ووٹرز کا کہنا تھا کہ 8300پر میسج کیا ہے اس ریکارڈ کے مطابق ان کا ووٹ ان کے متعلقہ پولنگ بوتھ میں ہے لیکن فہرستوں میں ان کا نام نہیں اس حوالے سے ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب ہدیٰ علی گوہر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کیلئے گھر گھر تصدیقی مہم چلائی تھی نظر ثانی شدہ ووٹر لسٹ کو 7 اکتوبر2022 کو حتمی شکل دے کر جاری کیا گیا۔ ضمنی انتخابات کا اعلان 7اکتوبر سے قبل کیا گیا تھا اسلئے قانون کے مطابق حتمی فہرست کا استعمال نہیں کیا جا سکتا تھا۔ ضمنی انتخابات میں پرانی حتمی انتخابی فہرست استعمال کی گئی ہے۔ ووٹر لسٹوں میں ردوبدل کرنے کا تا ثر سراسر غلط ہے۔
فرخ حبیب