مسجد نبویؐ میں زائرین کی سہولت کیلئے 50 نئی گالف گاڑیوں کا افتتاح

   مسجد نبویؐ میں زائرین کی سہولت کیلئے 50 نئی گالف گاڑیوں کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) مسجد نبویؐ میں زائرین کی سہولت کیلئے 50 نئی گالف گاڑیاں،سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے مسجد نبویؐ کے زائرین کی سہولت کے لیے 50 نئی گالف گاڑیوں کا افتتاح کیا ہے،حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے مسجد نبویؐ انتظامیہ کے اہلکاروں کو تاکید کی کہ وہ زائرین کو منفرد سہولتیں فراہم کریں۔ اعلیٰ قیادت چاہتی ہے کہ زائرین کو کسی طرح کی کوئی تکلیف نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ زائرین کی خدمت مذہبی اور قومی فریضہ ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی حکومت یہ فریضہ انجام دے رہی ہے۔حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ نے مسجد نبویؐ کے زائرین کیلئے 50 نئی گالف گاڑیوں کی فراہمی کو یقینی بنانے پر محکمہ اوقاف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
 مسجد نبویؐ